اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کی مطابق سعودی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھی ہوئی عبارتوں کے ضمن میں مصری وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ سعودی اذیتکدوں میں پابند سلاسل مصری باشندوں کی رہائی کے لئے فوری اقدامات کرے۔
ایک مصری باشندے نے ذرائع کو بتایا کہ ان کا بھائی دوسرے مصریوں کے ساتھ ایک ہی جیل میں بند ہے اور آل سعود کے سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے شدید بدسلوکیوں کی وجہ سے سب نے مل کر بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
انھوں نے کہا: ان مصری باشندوں کی گرفتاری کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس بعض دوائیاں تھیں جو سعودی عرب میں نہيں پائی جاتیں اور سعودیوں نے ان دوائیوں کو منشیات قرار دیا اور ان افراد کو مقدمہ چلائے بغیر قید کرلیا۔........
/169